ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / منگلورو میں ریپ کے ملزموں کی فوری گرفتاری پر عوام نے کی ستائش؛ یوٹی قادر نے دیا ایک لاکھ روپئے کا عطیہ

منگلورو میں ریپ کے ملزموں کی فوری گرفتاری پر عوام نے کی ستائش؛ یوٹی قادر نے دیا ایک لاکھ روپئے کا عطیہ

Fri, 30 Nov 2018 20:35:10    S.O. News Service

منگلورو:30؍نومبر (ایس او نیوز)منگلورو کے نواحی علاقے توٹد بینگرے میں 18نومبر کو ہوئی اجتماعی عصمت دری معاملے میں پنمبور پولس نے سوموٹو کیس درج کرلینے کے بعد فرطی کے ساتھ ملزموں کوگرفتار کئے جانے پر  سماجی سطح پر پولس کی ستائش کی جارہی ہے  ایسے میں   ریاستی کابینہ کے وزیر یو ٹی قادر  نے بھی عوام کی طرف سے  ایک لاکھ روپئے  بطور  انعام  دینے کا اعلان کیا تھا۔ وعدے کے  مطابق آج وزیر یوٹی قادر نے  منگلورو کمشنر  دفتر پہنچ کر پولس کمشنر ٹی آر سریش کی موجودگی میں متعلقہ عملےکو ایک لاکھ روپیوں کا  چک عطاکرتے ہوئے ان کے ذہانت اور فوری کاروائی کرنے پر  داد دی۔

 دفتر میں وزیر قادر نے کارروائی میں شریک پنمبور تھانہ پولس انسپکٹر کے ایم رفیق سمیت تمام پولس عملے کی منگلورو شہر کے عوام کی طرف سے ستائش کرتے ہوئے  ایک لاکھ روپیوں کاچک سونپا۔ اس موقع پر انہوں نے کہاکہ دراصل پنمبورپولس کی اس کارروائی سے پولس محکمہ پر عوام کا اعتماد بڑھ گیا ہے ، خاص کر بغیر کسی سراغ کے اڑتی افواہوں کے تارو ں کو جوڑ کر جس طرح اصل ملزموں تک پہنچ کر انہیں گرفتار کیا گیا ہے اس کے لئے وہ مبارکبادی کے مستحق ہیں۔ اس موقع پر پولس کمشنر ٹی آر سریش سمیت کئی افسران اور عملہ موجود تھا۔

mangalore_khader01.png


Share: